ادارہ تحفظ بچگان کا کام تب بچوں، نوجوانوں اور گھرانوں کو مدد دینا ہے جب گھر میں مسائل ہوں یا بچے کو کسی اور وجہ سے ادارہ تحفظ بچگان کی مدد کی ضرورت ہو )مثال کے طور پر رویّے کے مسائل، نشہ(۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔ لیکن اگر والدین اس میں کامیاب نہ ہو پا رہے ہوں یا ان کے حالات مشکل ہوں تو ادارہ تحفظ بچگان بچوں اور نوجوانوں کو وہ دیکھ بھال دلانے میں مدد کرے گا جس کی انہیں ضرورت ہو۔ ادارہ تحفظ بچگان کا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ جو بچے اور نوجوان ایسے حالات میں رہتے ہوں جن سے ان کی صحت اور نشوونما کو نقصان پہنچ سکتا ہے، انہیں درست وقت پر مدد اور دیکھ بھال ملے نیز یہ ادارہ بچوں اور نوجوانوں کو پلنے بڑھنے کیلئے محفوظ حالات مہیا کرنے میں مدد کرے گا۔ . Barnevernet. Til barnets beste. Brosjyre på urdu.

7 s., utgitt av Barne-, ungdoms- og familiedirektoratet i 2015.